اسلام آباد(اُمت نیوز)نریندر مودی نے برطانیہ کے بھارتی نژاد نئے وزیراعظم رشی سونک کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ رشی سونک کو برطانیہ کا وزیراعظم بننا مبارک ہو۔
انہوں نے کہا کہ نئے برطانوی وزیراعظم کے ساتھ عالمی مسائل پر مل کر کام کرنے اور 2030 کے روڈ میپ پر عمل درآمد کے منتظر ہیں۔
وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں برطانیہ میں مقیم بھارتی شہریوں کو دیوالی کی خصوصی مبارکباد بھی دی۔