کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی، عدالت نے الیکشن کمیشن، حکومت سندھ اور دیگر کو 15نومبر کیلیے نوٹس جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی،ایم کیو ایم نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت سندھ نے حلقہ بندیوں، دیہی اور شہر کی تقسیم کو مزید واضح کردیاہے،پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلیے من پسند حلقہ بندیاں کی گئیں،علاقوں کو ایسے تقسیم کیا گیا ہے کہ اس کا فائدہ پیپلزپارٹی کو ہو۔
درخواست میں کہاگیاہے کہ کسی یوسی میں 10 ہزار اور کسی میں 40 ہزار ووٹرز ہیں،استدعا ہے بلدیاتی حلقہ بندیوں کو غیرقانونی قرار دیا جائے ،سندھ ہائیکورٹ نے فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی ، عدالت نے الیکشن کمیشن، حکومت سندھ اور دیگر کو 15نومبر کیلیے نوٹس جاری کر دیا۔