اسلام آباد: سپریم کورٹ بارکے صدر احسن بھون نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑکے استعفے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سنیارٹی سے ہٹ کر ووٹ دینا ان کے استعفے کی وجہ بنی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق احسن بھون کا کہنا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ اصولوں پر کھڑے تھے ،انہوں نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی، سپریم کورٹ میں جج کی تعیناتی میں حکومتی مینڈیٹ کو فوقیت دی کیونکہ وہ کہتے تھے کہ حکومت کو دھوکا نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ کے استعفے سے متعلق سنیارٹی سے ہٹ کر ووٹ دینا ان کے استعفے کی وجہ بنا۔