میانمار میں اقلیتی گروپ کی جانب سے مندقدہ کنسرٹ پرفضائی حملے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے، جس کی اقوام متحدہ اورمغربی سفارت خانوں نے مذکت کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق شمالی ریاست کیچن میں تین طیاروں نے حملہ کیا جس میں شہری، مقامی گلوکاروں اور کیچن انڈی پینڈنس آرمی (کے آئی اے) کے افسران ہلاک ہوئے، ملٹری نے اب تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوجی حکومت کے ترجمان نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا اور سرکاری ٹی وی کی جانب سے رات کو نیوز بلیٹن میں بھی اس واقعے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔بی بی سی کے مطابق واقعہ میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے جبکہ نیوز سائٹ ایراویڈے نے ہلاکتوں کی تعداد 100 کے قریب بتائی ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
میانمار میں اقوام متحدہ نے بتایا کہ انہیں حملوں کی اطلاعات پر گہری تشویش اور دکھ ہے۔اقوام متحدہ کا بیان میں کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے غیر مسلح شہریوں کے خلاف فورسز کا استعمال غیر مناسب اور ناقابل قبول ہے۔