لاہور: شادی سے انکار پر زندہ جلائی گئی 22 سالہ لڑکی دوران علاج دم توڑگئی، پولیس نے مرکزی ملزم سمیت 3 ملزم گرفتار کرلئے ۔
کوٹ لکھپت میں ایک روز قبل شادی سے انکار پر 22 سالہ کرن کو اسکے کزن خرم نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی۔
پولیس کے مطابق کرن رات گئے اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے وہےئ دم توڑ گئی۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم خرم اور ساتھی وحید اورتنویر کو گرفتار کرلیا۔