کیلی فورنیا: پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں واٹس ایپ سروس بحال ہوگئی۔
سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ کی سروسز تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ متاثر رہیں، جس کی وجہ سے صارفین کو رابطوں اور ضروری امورکی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
واٹس ایپ کی مالک میٹا کمپنی کے ترجمان نے یہ بیان جاری کیا تھا کہ واٹس ایپ سروس جلد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ادھر پی ٹی اے کا کہناہے کہ واٹس ایپ صارفین کی جانب سے سروس متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ، فالٹ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ واٹس ایپ سروس متاثر ہونے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ۔