لندن میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ،ایک شخص زخمی ہو گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لندن کے مشرقی علاقے الفورڈ میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں الفورڈ میں لڑائی اور فائرنگ کی اطلاعات ملیں، پولیس جب پہنچی تو فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوچکا تھا جبکہ دوسرا کچھ دیر بعد دم توڑ گیا۔
پولیس نے تیسرے شخص کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں اس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔واقعے کا ملزم تاحال مفرور ہے۔