اسلام آباد کی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرشبلی فرازکے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں دفعہ 144 کے تحت مقدمہ درج ہے ۔منگل کے روز ڈسٹرکٹ سیشن جج ظفراقبال کی عدالت میں شبلی فراز کی ضمانت کی درخواست زیرسماعت تھی۔