اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی آگے بڑھانے کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمراور فواد چوہدری کیخلاف الیکشن توہین کی کارروائی آگے بڑھانے کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ پی ٹی آئی رہنماﺅں نے مختلف ہائیکورٹس سے حکم امتناع لے رکھا ہے ، الیکشن کمیشن نے درخواست میں کہاہے کہ کسی بھی شخص کی جانب سے تحریری جواب آنے کے بعد حکم امتناع نہیں دیا جا سکتا، لہٰذااستدعاکی جاتی ہے کہ حکم امتناع ختم کیا جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان الیکشن ایکٹ2017 کے تحت توہین کی کارروائی چلانے کااختیاررکھتا ہے، یہ آئین سے بھی متصادم نہیں۔