ارشد شریف قتل
کمیشن کینیا پولیس کے ہاتھوں ارشد شریف کی موت کی مکمل تحقیقات کرے۔فائل فوٹو

جی ایچ کیو نے ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلیے حکومت کو خط لکھ دیا

راولپنڈی:جی ایچ کیو نے پاکستان کے نامور صحافی ارشد شریف  کے کینیا میں قتل کی تحقیقات کیلیے حکومت پاکستان کو خط لکھ دیاہے ۔

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق خط میں کہا گیاہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیشن بنایا جائے، کمیشن کینیا پولیس کے ہاتھوں ارشد شریف کی موت کی مکمل تحقیقات کرے ،شکوک و شبہات پیدا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔

 

 

شکوک و شبہات پیدا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔فائل فوٹو
ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔فائل فوٹو

 

 

 

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بد قسمی سے لوگ الزام تراشیاں کر رہے ہیں، اس بات کی تحقیقیات ہونی چاہیے کہ انہیں ملک چھوڑکرکیوں جانا پڑا ۔واقعے کو جواز بنا کر من گھڑت الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

 

یاد رہے کہ اتوار کی رات ارشد شریف کو کینیا میں پولیس نے نیروبی سے 200 کلومیٹر دور فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ، جسے بعد میں مبینہ طور پر شناخت میں غلطی قرار دیا گیا تھا ۔