سمندری طوفان ست رنگ کی بنگلا دیش میں تباہی ، مواصلاتی نظام متاثر

بنگلادیش (اُمت نیوز)خلیج بنگال کے سمندری طوفان ست رنگ نے بنگلا دیش میں تباہی مچادی ہے۔
88 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور بارش سے درخت گرگئے ہیں، سڑکیں تالاب بن گئیں ہیں۔
سمندری طوفان کے باعث 10 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک کروڑ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
خلیج بنگال کے سمندری طوفان کے باعث بنگلادیش میں مواصلاتی نظام متاثر، ساحلی علاقوں سے دس لاکھ افراد شیلٹر ہومز منتقل کر دیے گئے ہیں۔

سمندری طوفان ست رنگ سے ہونے والے مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔