نیو یارک:برطانوی نژاد امریکی سابق کک باکسراور سوشل میڈیا کی متنازع شخصیت اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرلیا۔اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرنے کی خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔
سوشل میڈیا کی متنازع شخصیت اینڈریو ٹیٹ کو ٹوئٹر پر نئی فوٹیج میں اسلام کی تبلیغ کرتے اور اللہ سے دعا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ اینڈریو ٹیٹ سوشل میڈیا پر اپنے غیرمناسب، برے رویے کے سبب کافی شہرت رکھتے ہیں، اُنہیں منفی رویے کے سبب ٹک ٹاک کی دنیا کی متنازع شخصیت بھی قراردیا جاتا ہے۔
اینڈریو ٹیٹ نے رواں ہفتے کے آغاز، 24 اکتوبرکو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ساتھ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ مسجد میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
“Love of Allah is the power of the heart, the sustenance of the heart, the light of the heart.” – Ibn Qayim. pic.twitter.com/hdwnncEDpH
— Andrew Tate ✪ (@CobraTateKING) October 24, 2022
35 سالہ اینڈریو ٹیٹ کا اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھنا تھا کہ اللّٰہ کی محبت، دل کی طاقت، دل کا رزق اور دل کا نور ہے،
اینڈریو ٹیٹ کا اپنے حالیہ بیان میں اسلام قبول کرنے سے متلعق کہنا تھا کہ میں مسلمان ہوں اور کوئی بھی عیسائی جو اچھائی پر یقین رکھتا ہے اور برائی کے خلاف حقیقی جنگ کو سمجھتا ہے اِسے بھی مذہب تبدیل کر لینا چاہیے۔
Muslims please have sabr. Don’t be so harsh. We all make mistakes and we all deliver our speech sometimes incorrectly. I personally know Andrew & mashallah his love for Islam is genunine & it’s real. No PR stunts. He is one of us. I understand the sisters concerns also and yes
— Tam Khan (@Tam_Khan) October 24, 2022
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos