قطر(اُمت نیوز)رواں برس فٹبال ورلڈکپ کے میزبان ملک قطر نے ایونٹ میں شرکت کے لیے آنے والے شائقین کو کورونا وائرس ٹیسٹ کی منفی رپورٹ سے استثنیٰ دے دیا ہے۔
قبل ازیں قطر نے فٹبال شائقین کے لیے ملک میں داخلے کے وقت کورونا منفی رپورٹ پیش کرنا لازمی قرار دیا تھا۔
20 نومبر سے شروع ہونے والے فٹبال ورلڈکپ میں 12 لاکھ شائقین کی آمد متوقع ہے۔
وزارت صحت نے شائقین کے لیے وہ شرط بھی ختم کر دی ہے جس میں انہیں اسٹیڈیم، دکانوں اور ریستورانوں میں داخلے سے پہلے اسمارٹ فون ٹریک کرنے والی سرکاری ایپ پر اپنا کورونا رزلٹ شیئر کرنا تھا۔
پچھلے ہفتے قطر نے چہرے پر ماسک پہننے کے حوالے سے بھی نرمی کی ہے، اب شہریوں کو صرف مراکز صحت میں جاتے وقت ماسک پہننا ہوگا۔