ٓآسٹریلیا(اُمت نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ آج زمبابوے کے خلاف کھیلے گی، گرین شرٹس نے پرتھ میں دو سیشنز میں ٹریننگ کی، جبکہ زمبابوے کے کھلاڑیوں نے بھی بھرپور پریکٹس کی۔
مشن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں پاکستان کا دوسرا مقابلہ آج ہونے جارہا ہے جہاں گرین شرٹس کو زمبابوے کا چیلنج درپیش ہے۔
میگا ایونٹ کے دو میچز کی تیاری کے لیے گرین شرٹس نے پرتھ میں بھرپور ٹریننگ کی۔
کپتان بابر اعظم سمیت 8 کھلاڑیوں نے صبح کے سیشن میں ٹریننگ کی، فلڈ لائٹس میں تمام کھلاڑیوں نے ٹریننگ میں حصہ لیا اور جم کر فیلڈنگ پریکٹس کی۔
زمبابوے کی ٹیم نے میچ کی تیاری بھرپور انداز میں کی، کھلاڑیوں نے بولنگ بیٹنگ کی خوب پریکٹس کی۔
میچ کے لیے دونوں ٹیموں کی فائنل الیون کیا ہو گی اس کا فیصلہ ٹاس کے وقت ہی ہوگا۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پرتھ میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔