اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ نے فیصل واوڈا کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔
فیصل واوڈا کو پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
علی زیدی نے کہا کہ فیصل واوڈا 2 دن میں وضاحت دیں کہ کیوں نہ ان کی بنیادی رکنیت منسوخ کی جائے؟
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فیصل واوڈا کی رکنیت معطل کردی گئی ہے، جب تک معطل ہیں میڈیا پر پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان کے لانگ مارچ میں خون ہی خون اور جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، اس ملک میں لاشوں اورخون کا کھیل بند ہونا چاہیے۔