ایران، شاہ چراغ مزار پر دہشتگرد حملہ ، 15 زائرین جاں بحق

ایران (اُمت نیوز)ایران کے شہر شیراز میں شاہ چراغ مزار پر دہشت گرد حملے میں 15 زائرین جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تین مسلح افراد نے مزار کے احاطے میں زائرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد دو حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ ایک حملہ آور فرار ہوگیا۔
حملے کے ذمہ داروں کے حوالے سے فی الوقت کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں تاہم ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ حملےکی نوعیت سے لگتا ہے کہ اس میں داعش کا گروپ ملوث ہے۔