لاہور(اُمت نیوز) اینٹی کرپشن پنجاب نے آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر کے خلاف کرپشن کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔
اینٹی کرپشن کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق اکبر ناصر پر الزام ہےکہ انہوں نے سی او او سیف سٹی لاہور ہوتے ہوئے ٹھیکے دینے میں دھوکا دہی کی۔
ایف آئی آر کے مطابق اکبر ناصر پر سرکاری خزانے کو ساڑھے تین کروڑ روپےکا نقصان پہنچانےکا الزام ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ سیف سٹی لاہور میں جعلی اور بوگس کاغذات کے ذریعے کنٹریکٹ بنائےگئے، ایف آئی آر میں مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کے نام بھی ہیں۔