لاہور(اُمت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کا اور میرا بھی کپتان ہے۔
اپنے بیان میں شعیب ملک کا کہنا تھاکہ بابر اعظم کے لیے مجھ سے غلط بیان منسوب کیا گیا، میں نے کبھی نہیں کہا بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹادیا جائے۔
ان کا کہنا تھاکہ بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان ہے، میرا بھی کپتان ہے جو پاکستان کیلئے بہتر ہو، وہی ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ بابراعظم کی کپتانی پر تنقید شعیب ملک نے نہیں بلکہ سلیم ملک نے کی تھی۔