پاپائے روم نے یوکرین جنگ ختم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی

وٹیکن(امت نیوز) کیتھولک عیسائیوں کےروحانی پیشوا پوپ فرانسس نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی سے وٹیکن میں ملاقات کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
انجمن برائےعقائد قدیمہ کے صدر لیونیڈ سیواست یانوف نے بتایا ہے کہ پاپائے روم نے روس،یوکرین،نیٹو اور یورپی یونین کے درمیان یورپ میں سلامتی کے زیرعنوان ایک کانفرنس کا مطالبہ کیا ہے جس مِں ویٹیکن سٹی بھِی شرکت کا خواہاں ہوگا۔
سیواست یونوف نے کہا کہ پاپائے روم جنگ کے خاتمے کے لیے روس اور یوکرین کے مابین مصالحت کروانے کے لیے تیار ہیں۔