Rear view shot of group of people walking with luggage at modern airport terminal. Passengers in airport corridor.

رواں برس فضائی مسافروں کی تعداد 7 ارب تک جا پہنچے گی

رباط (امت نیوز) دنیا بھر میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ایئرلائن استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد میں 69 فیصد اضافہ ہوا۔
مراکش میں منعقدہ ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل (ACI) کی سالانہ کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے صدر لوئس فیلپ ڈا اولیویرا نے اعلان کیا کہ پہلے 6 ماہ میں ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 3 ارب تک پہنچ گئی ہے۔
یہ اضافہ نئی قسم کے کرونا وائرس (کوویڈ 19) کی وبا کی وجہ سے لگائی جانے والی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ہوا۔
اولیویرا نے کہا کہ ایئرلائنز استعمال کرنے والے مسافروں میں سال کی پہلی ششماہی میں 69 فیصد اضافہ ہوا اور سال کے آخر تک دنیا بھر میں فضائی مسافروں کی تعداد 6 ارب 80 کروڑ سے تجاوز کرسکتی ہے۔