اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پرُامن ہو گا،فائل فوٹو
اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پرُامن ہو گا،فائل فوٹو

پیادے نے اپنی اوقات سے بڑھ کر کام کیا ۔فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پرعمران خان رد عمل

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی لڑائیوں میں پیادے اپنی اوقات سے بڑھ کر کام کر جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارچ اسلام آباد پہنچنے پر تعداد ظاہر کردے گا کہ پاکستانی قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں، دنیا کو بتانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان بنانا ری پبلک نہیں، دوسری صورت میں عوامی مینڈیٹ کی اہمیت ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔

عمران خان نے نجی اخبارکوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پرُامن ہو گا، سیاسی رجیم چینج کے ہینڈلرز اپنے ادارے میں رجیم چینج نہیں ہونے دیں گے، ارشد شریف کو میں نے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا، کسی بھی فورم پر بلا لیا جائے تمام تفصیلات سامنے لے آؤں گا۔

اضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ مجھے عمران خان کے لانگ مارچ میں خون ہی خون اور جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، اس ملک میں لاشوں اورخون کا کھیل بند ہونا چاہیے۔