اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی آج اہم پریس کانفرنس کرنے سے متعلق تردید سامنے آ گئی۔
سوشل میڈیا پرعمران خان کی جانب سے آج اہم پریس کانفرنس کیے جانے سے متعلق خبر زیرِ گردش تھی جس کی فواد چوہدری نے تردید کر دی ہے۔
درست نہیں ہے، عمران خان نے کوئ پریس کانفرنس نہیں بلائ آج ہمارا فوکس لانگ مارچ ہے https://t.co/nx7Xsc08RP
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 27, 2022
اس سے قبل نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہنگامی پریس کانفرنس بلا لی ،عمران خان سہ پہر 3 بجے 90 شاہراہ قائداعظم پرپریس کانفرنس کریں گے ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos