سڈنی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ ٹو کے میچ میں بھارت نے نیدرلینڈزکو 56 رنز سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
سڈنی میں 180 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتی نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 123 رنز بنا سکی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر بھارت نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹ پر 179 رنز بنائے۔
بھارت کے کے ایل راہول 9 اور کپتان روہت شرما 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ویرات کوہلی 62 اور سوریا کمار یادیو 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سوریا کمار یادیو کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
نیدرلینڈز کی جانب سے فریڈ کلاسن اور پال وین میکرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے والی بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی آغاز اچھا نہ تھا، آئرش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر محض 123 رنز بناسکی۔ اوپنر وکرم جیت سنگھ ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے تاہم میکس او ڈاؤڈ اور ڈی لیڈز نے 16، 16 رنز اسکور کیے لیکن بڑی پارٹنرشپ کرنے میں ناکام رہے۔
دیگر بلےبازوں میں کولن ایکرمین 17، ٹام کوپر 9، ٹم پرنگل 20، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 5 اور فریڈ کلاسن بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوابیٹھے۔بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے، بھنشور کمار، ارشدیب سنگھ اورایشون نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔