اسلام آباد:ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے8وکتوں کے نقصان پر130 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلیے 131رنز کا ہدف دیدیا۔
زمبابوے کی جانب سے شان ولیمز نے 31 برینڈ ایونز اورکپتان کریگ ایرونز نے 19،19 رنز کی بالترتیب اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے چار جبکہ شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا ہے ، جس میں روایتی حریف بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، پاکستان ٹیم میں بیٹر آصف علی کی جگہ فاسٹ بولر وسیم جونیئر کو شامل کیاگیا ہے۔
پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔