اسلام آباد(اُمت نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی ہے۔
زمبابوے کے 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی۔
پاکستان کو شکست دینے کے بعد زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مبارک باد دی اور ساتھ ہی بظاہر پاکستان کو ایک پیغام بھی دیا کہ اگلی بار اصلی مسٹر بین بھیجنا ۔
تاہم بعد ازاں پاکستان وزیر اعظم شہباز شریف نے زمبابوے کے صدر کو ٹوئٹ کے ذریعے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اصلی مسٹر بین نہیں ، لیکن ہمارے پاس کرکٹ کا اصلی جذبہ ہے اور ہم پاکستانیوں کو مضحکہ خیز عادت ہے کہ وہ اچھی واپسی کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے ساتھ ہی زمبابوے کے صدر کو پاکستان کے خلاف جیت پر مبار ک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی ٹیم اچھی کھیلی۔