لاہور: پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ آج لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ اسلام ’باد کی جانب روانہ ہوگا، لاہور کے لبرٹی چوک سے 11بجے دن حقیقی آزادی مارچ کا سفر شروع ہوگا۔
لانگ مارچ کے لئے تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں، کارکننان نے ابھی سے لبرٹی چوک پر ڈیرے ڈال لئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی لبرٹی چوک کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا اور انہوں نے کارکنان کے نام اہم پیغام بھی جاری کیا۔
شرکا پہلے دن فیروز پور روڈ، اچھرہ، مزنگ اورداتا دربار سے آزادی چوک پہنچیں گے، 29اکتوبر کو جی ٹی روڈ پر اسلام آباد کا سفر شروع ہوگا، قافلہ مرید کے کامونکی اور گوجرانوالہ سے گزرے گا۔ ڈسکہ، سیالکوٹ، وزیرآباد، گجرات اورلالہ موسیٰ پرپڑائو ڈالے گا، چلتے چلتے کاررواں 4 نومبر کواسلام آباد پہننچے گا، ملک بھر سے قافلے بھی اسی دن اسلام آباد پہنچیں گے۔حقیقی آزادی مارچ کے لئے خصوصی کنٹینر لبرٹی چوک پرموجود ہے۔