واشنگٹن : ایلن مسک ٹوئٹر کے مالک بن گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر کے دفتر میں منفرد انداز میں اینٹری دی۔ ایلون مسک سنک اٹھائے ٹوئٹر کے دفتر پہنچے۔ایلون مسک کی سنک اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Entering Twitter HQ – let that sink in! pic.twitter.com/D68z4K2wq7
— Elon Musk (@elonmusk) October 26, 2022
ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پراگ اگرووال،چیف فائنانشل آفیسر اور لیگل پالیسی کے ہیڈ کو برطرف کردیا۔واضح رہے کہ ٹوئٹر کی فروخت کے معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر پراگ اگروال نے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔
ایلون مسک نے رواں سال اپریل میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم دو ماہ بعد انہوں نے ٹوئٹر کوخریدنے سے انکار کردیا تھا۔
امریکی ریاست ڈیلاویئر کی عدالت نے معاہدے پر باضابطہ عمل کرنے کے لیے ایلون مسک کو 28 اکتوبر تک کی مہلت دی تھی.