بھارت: شادی کی تقریب میں رس گلے نہ ملنے پر جھگڑا،1ہلاک

دولہا اور دلہن والے رس گلے کم پڑنے پر آپس میں گتھم گھتا ہوگئے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی

               
October 28, 2022 · بام دنیا

آگرہ: دنیا بھر میں شادی بیاہ کی تقریبات ایک خوشگوار اور پُر مسرت موقع ہوتا ہے جب دو خاندان ایک ہوجاتے ہیں لیکن بھارت میں خانہ آبادی خانہ بربادی بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش میں دولہا اور دلہن والے رس گلے کم پڑنے پر آپس میں گتھم گھتا ہوگئے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 1 نوجوان دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگرہ میں شادی کی ایک تقریب کے دوران رس گلے کم پڑگئے تو دولہا اور دلہن کے خاندان والوں میں لڑائی ہوگئی۔