لاہور:پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا،4 ارکان اسمبلی داغ مفارقت دے گئے۔
پی ٹی آئی ایم پی اے سردارخرم لغاری نے کہا ہے کہ میں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، میرے ساتھ پانچ چھ ایم پی ایز پارٹی چھوڑ رہے ہیں،عبدالحئی دستی اورعلمدارقریشی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خرم لغاری نے کہا ہے کہ ہمیں دکھایا کچھ اورکیا کچھ اور،اسمبلی سے بھی ممکن ہے استعفیٰ دیں گے، تین چار دن میں اسمبلی سے مستعفی ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ وزیر بنانے کا کیا معیار ہے، وزارت نہ ملنے پرناراض ہونے کے سوال پر خرم لغاری نے جواب دیا کہ وزارت کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔