ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے دونوں میچ بارش کی نذرہو گئے ہیں۔فائل فوٹو
 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے دونوں میچ بارش کی نذرہو گئے ہیں۔فائل فوٹو

افغانستان اورآئر لینڈ کا میچ بھی بارش نذر

میلبرن:آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں افغانستان اورآئر لینڈ کا میچ بارش کے باعث بنا کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔

میلبرن میں مسلسل تیز بارش کے باعث افغانستان اورآئرلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا، میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں مسلسل بارش کی وجہ سے افغانستان اورآئرلینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا، میچ ختم ہونے کے باعث افغانستان اورآئرلینڈ کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے دونوں میچ بارش کی نذرہو گئے اس طرح اسے دو پوائنٹ حاصل ہو گئے ہیں جبکہ آئرلینڈ کے تین پوائنٹس ہیں۔