کراچی کے علاقے کلفٹن میں اجتماعی زیادتی کا شکارہونے والی سیلاب متاثرہ بچی نے بیان ریکارڈ کرا دیا۔
سیلاب متاثرہ بچی نے کراچی کی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔
شکارپورسے تعلق رکھنے والی بچی نے پورا واقعہ عدالت کو بتایا۔ عدالتی ذرائع نے بتایا کہ بچی نے کہا کہ ملزمان راشن دینے کے بہانے گاڑی میں بٹھا کرلے گئے۔ نامعلوم جگہ پر دونوں ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا اورایک شاپنگ مال کے قریب چھوڑکرچلے گئے۔
مقدمے میں ملزمان کی شناخت پریڈ بھی ہو چکی ہے جس میں متاثرہ بچی نے دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا تھا۔ ملزم غلام رسول اور ملزم خالد حسین جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔