ارشد شریف قتل کیس میں جامع تحقیقات کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو
ارشد شریف قتل کیس میں جامع تحقیقات کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو

پاکستان اور کینیا کے درمیان باہمی قانونی معاونت کا معاہدہ نہیں۔ دفتر خارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ ارشد شریف قتل کیس میں جامع تحقیقات کی ضرورت ہے ،پاکستان اور کینیا کے درمیان باہمی قانونی معاونت کاکوئی معاہدہ نہیں ۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہاکہ سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پرافسوس ہے، ارشد شریف قتل کیس بہت حساس معاملہ ہے، ترجمان نے کہاکہ ارشد شریف قتل کیس میں جامع تحقیقات کی ضرورت ہے ،پاکستان اورکینیا کے درمیان باہمی قانونی معاونت کاکوئی معاہدہ نہیں ،ترجمان عاصم افتخارنے کہاکہ پاکستان اورکینیا کے حکام اسلام آباد اور نیروبی میں مکمل رابطے میں ہیں ، ارشد شریف کے سامان کے متعلق کوئی معلومات نہیں ۔

ہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ کی یواے ای کو خط لکھنے کی سوشل میڈیا خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، ارشد شریف کی حوالگی کیلئے پاکستان نے یواے ای کو کوئی خط نہیں لکھا، ارشد شریف کو یو اے ای سے نکالنے سے متعلق سوشل میڈیا پر بے بنیادتاثر پھیلایا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب کا اہم دورہ کیا،سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو نئی وسعت دی جا رہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف یکم نومبرکو چین کا دورہ کریں گے۔