ئی دہلی: قطر میں بھارتی بحریہ کے 2 ریٹائرڈ کمانڈرز سمیت 8 افسران دو ماہ سے زیر حراست ہیں اور بے خبر مودی سرکار کو اس کا پتہ ایک خاتون کی ٹویٹ سے ہوا جس کے بعد بھارتی وزارت دفاع اور خارجہ کی دوڑیں لگ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین نیوی کے کمانڈرز سمیت 8 افسران کو قطرمیں اسٹیٹ سیکیورٹی بیورو نے تقریباً دو ماہ سے حراست میں رکھا ہوا ہے۔ اس بات کا انکشاف ٹوئٹرپرایک خاتون ڈاکٹر میتو بھارگوا نے کیا۔
موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انڈین نیوی کے یہ 8 ریٹائرڈ افسران قطر میں الظاہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز میں ملازمت کر رہے تھے تاہم یہ واضح نہیں کہ انھیں کس الزام میں حراست میں لیا گیا۔
گرفتار ہونے والے انڈین نیول کے سابق افسران میں اعلیٰ ملٹری ایوارڈ یافتہ کمانڈر پرنیندا تیواری بھی شامل ہیں جنھیں سابق صدر رام ناتھ کوند نے 2019 یہ اعزاز میں دیا تھا۔
بھارتی حکومت کے ایک اعلیٰ سفارت کار نے میڈیا کو بتایا کہ دوحہ میں بھارتی سفارت خانہ، قطرکی مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مسئلہ کیا ہے۔