لاہور(نواز طاہر ۔۔ نمائندہ امت )پاکستان تحریک، انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز سفری دعا اور آئینکی پاسداری کے حلف کے ساتھ عصر کی ازان کے ساتھ شروع ہوگیا ہے ، لبرٹی ماکیٹ لاہور سے شروع ہونےوالے لانگ مارچ کا یہ پہلا مرحلہ ہے ، اس سفر کا شئڈول کے مطابق دن سارھے گیارہ بجے آغاز ہو نا تھا اور شرکاءنے ایم اے او کالج لے مقام پر جمعہ کی نماز ااداکرنا تھی لیکن کارکنان اور قیادت کے لیٹ ہونے کے باعث اس کا آغاز پونے چار بجے کیا گیا ۔
آغاز سے پہلے لانگمارچ کے شرکاءسے حلف لیا گیا کہ وہ آئین کی پاسداری کریں گے ، پاکستان کی خود مختاری کا تحفظ کریں گے ، ہم کسی طرح بھی اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہینجھکیں گے ، ہم غقئقءآزادی کے اس جہاد میں آخر تک عمران کن کی قیادت میں جدوجہد کرینگے اور ہر قسم کی قربانی سے لئے تیار رہیں گے ، اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ اس کے بعد سفر کی دعا کی گئی اور چار بج کر چھیالیس منٹ پر قافلے نے عمران خان کی قیادت میں رینگنا شروع کیا ، اس وقت تک قافلے ساتھ دس سے بارہ ہزار افراد شامل ہیں جنہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے پورے شہر کی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں ، اس لامف مارچ میں قصورسمیت ملحقہ شہروں سے آنے والے کارکنام بھی موجود ہیں ۔ ہر ماڈل کی گاڑی ، منٰ ٹرک ، ویگنیں او سیکڑوں موٹرسئیکل سوار بھی قافلے میں شامل ہیں۔