سی سی پی او لاہوربلال صدیق کوعہدے سے ہٹاکروفاق رپورٹ کرنے کی ہدایت
سی سی پی او لاہوربلال صدیق کوعہدے سے ہٹاکروفاق رپورٹ کرنے کی ہدایت

سی سی پی اولاہور کو 3 دن میں وفاق کو رپورٹ کرنے کا حکم

 

وفاقی حکومت نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر  لاہور غلام محمود ڈوگر کو تین دن کے اندر وفاق کو  رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے جاری کردہ لیٹر میں کہا  گیا ہے کہ تبادلے کے احکامات پر عمل کرنے کیلئے تیسرا لیٹر جاری کیا جا رہا ہے۔لیٹر کے متن کے مطابق سی سی پی  او کو متنبہ کیا گیا ہے  تبادلے کےاحکامات پر 3 روز میں عمل نہ کیا تو انضباطی کارروائی ہوگی۔

لیٹر میں مزید  کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری سے تبادلے کے احکامات جاری کیے گئے، تبادلے کا جو لیٹر 20 ستمبر کو جاری کیاگیاتھا، اس پر عملدرآمدکریں۔

یاد  رہے کہ گزشتہ دنوں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے پر وفاق اور پنجاب حکومت  میں ٹھن گئی تھی اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے غلام محمودڈوگرکو چارج چھوڑنے سے روک دیا تھا۔ لانگ مارچ کے تناظر میں وفاقی حکومت کے ان احکامات کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔