پیمرا نے لانگ مارچ کے شرکاء کی تقاریربراہ راست دکھانے پرپابندی لگادی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کر دیں۔

پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ لانگ مارچ کی کوریج براہ راست نہ کی جائے، لانگ مارچ کے شرکا کی تقاریر لائیو نہ دکھائی جائیں۔

پیمرا کے مطابق تمام چینلز کو ہدایت ہے کہ اداروں کے خلاف تضحیک آمیز مواد نشر نہ کیا جائے، واضح ہدایت کے باوجود چینلز مؤثر تاخیری نظام کا نفاذ نہیں کر رہے۔

اتھارٹی نے مزید کہا کہ آج صبح بھی اداروں کے خلاف بیانات نشر ہوئے جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔