لاہور:سپریم کورٹ با ر ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج سامنے آگئے، حامد خان گروپ کےعابد زبیری جیت گئے ہیں۔ حامد خان گروپ کے عابد زبیری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات میں وکلاء کے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ گروپ کے امیدوار عابد زبیری نے لاہور سے میدان مار لیا۔
پروفیشنل گروپ کے امیدوار عابد زبیری نے 477 جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدور خالد جاوید نے 471 ووٹ حاصل کیے۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کی عابد زبیری کو کامیاب ہونے پر مبارکباد دی۔
حامد خان گروپ سے سیکرٹری کی نشست پر مقتدر اختر 562 ووٹ لیکر آگے ہیں، جبکہ سید علی عمران 350 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔