امریکہ(اُمت نیوز)امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر پر حملہ کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور نے آج صبح پال پیلوسی پر اُن کی رہائش گاہ میں گھس کر ہتھوڑے سے حملہ کیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق 82 سالہ پال پیلوسی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
حملہ آور پولیس کی حراست میں ہے اور حملہ کی وجہ جاننے کے لیے پولیس تفتیش جاری ہے۔
نینسی پیلوسی امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی کی اہم رکن اور ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر ہیں۔
پال پیلوسی سے اُن کی شادی 1963 میں ہوئی تھی اور دونوں کے 5 بچے ہیں۔