اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے نیا ویڈیو بیان جاری کردیا ہے۔
ویڈیو بیان میں خرم لغاری کا کہنا تھاکہ میرا قافلہ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے رواں دواں ہے اور مونس الٰہی کی قیادت میں لانگ مارچ میں شرکت کیلئے جارہا ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان اور پرویز الٰہی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
خیال رہے کہ رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے آج صبح تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے4 دیگرایم پی ایز بھی پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ خرم لغاری ماضی میں بھی پارٹی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں اور جب سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف گروپ بنا تھا تو وہ اس میں بھی شامل تھے۔