لاہور ( نمائندہ امت) پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ میں پارٹی چیئرمین عمران خان کے ساتھ کنٹینر پر اقربا پروری اورمن پسندی برقراررہی ، صوبہ سندھ کو خاص طورپر نظر انداز کیا گیا جہاں سے سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف علیم عادل شیخ خاص طورپر لانگ مارچ میں شرکت کیلئے لبرٹی مارکیٹ چوک پہنچے تھے لیکن انہیںعمران خان کے کنٹینر پر جگہ سوار نہیں کرایا گیا اور وہ اپنی گاڑی میں ہی صوبہ سندھ کی نمائندگی کرتے رہے ۔
کنٹینر پر لاہور کے پارٹی رہنماؤں کو جگہ دی گئی ، یہاں تک قومی اسمبلی کی خاتون رکن عندلیب عطاس بھی ساتھی اراکین اسمبلی اور کارکنوں کے ساتھ الگ کنٹینر پر سوار رہیں ،
عمران خان کے کنٹینر پر واحد خاتون لیڈر صوبائی وزیر صحت داکٹر یاسمین راشد کو سوار کرایا گیا۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ کو سوار نہ کرانے پرصوبائی تعصب اور پارٹی میں چھوٹے صوبوں کو نظرانداز کیے جانے پر مختلف حلقوں میں بحث ہوتی رہی ۔