عدالت نےصحافی غلام حسین کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا

لاہور: سینئر صحافی غلام حسین کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، لاہور سیشن کورٹ میں پیشی پر ایف آئی اے نے غلام حسین کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے نجی ٹی وی اے آر وائے کے سینئر اینکر غلام حسین کو جمعرات کی شب ایک کیفے سے گرفتار کیا تھا، جنہیں گزشتہ روزعدالت کے سامنے پیش کیا گیا، ایف آئی اے نے غلام حسین کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی جو کہ عدالت نے نامنظو رکرتے ہوئے ، سینئر اینکر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا  ہے ۔