کرشنا دیوی 96 سال کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئیں

چندی گڑھ(اُمت نیوز)برطانوی راج کے خلاف جدوجہد آزادی میں شریک کرشنا دیوی 96 سال کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔
کرشنا دیوی نے انگریزوں کے خلاف بھگت سنگھ کی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، برطانوی راج کےخلاف اور آزادی کے حصول کیلئے رائے عامہ ہموار کی۔
کرشنا دیوی کے ساتھ ان کے بڑے بھائی اور شوہرکو بھی آزادی کی تحریک میں مشکلات کا سامنا رہا، شوہر کو جیل میں قید کئے جانے پر حکومت کی طرف سے رہائی کی درخواست دینے کا کہا گیا جسے کرشنا دیوی نے مسترد کردیا۔
چیف منسٹر راجھستان سمیت دیگر اہم شخصیات نے کرشنا دیوی کی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔