گوادر (اُمت نیوز)گوادر کے علاقے جیوانی میں گرنے والے پہاڑی تودے تلے دبے ہوئے ایک نوجوان کو سات روز گذرنے کے باوجود تلاش نہ کیا جاسکا
ضلعی انتظامیہ نے امدادی کارروائیاں اس نوجوان کے خاندان کی مشاورت کے بعد ختم کردیں، جائے وقوع پر نوجوان کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق جیوانی کے علاقے دران میں پہاڑی تودہ کے نیچے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو کا عمل ساتویں روز بھی جاری رہا۔
7 روز کی تلاش کے بعد گوادر کے علاقے بندری کے نوجوان ضمیر شاہ کی نعش نہیں مل سکی، جائے وقوع پر نوجوان کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سمندر کی لہریں ریسکیو کام میں مسلسل رکاوٹ بن رہی ہیں، خاندان سے باہمی مشاورت کے بعد ریسکیو کا عمل ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
جیوانی کے علاقے دران میں 23 اکتوبر کو پہاڑی تودہ گرنے سے پانچ افراد دب گئے تھے، ایک شخص کی لاش فوری طور پر اور تین افراد کی لاشیں 27 اکتوبر کو نکال لی گئیں تھیں