اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ حکومت کا ریڈ زون اسلام آباد کی توسیع کا فیصلہ سیاسی تصادم کو دعوت دینا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ ریڈزون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دینا سپریم کورٹ کے لانگ مارچ کی اجازت کی نفی ہے،اداروں نے بھی کہا ہے پرامن مارچ کی کوئی پابندی نہیں، ان کاکہناتھا کہ 4 نومبرکو روات سے لانگ مارچ کا اسلام آباد کیلئے تاریخی استقبال کریں گے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہناتھا حکومت الیکشن سے فراری ہے، مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے جو حقیقی بااختیار ہیں وہ ملک کی بہتری کیلئے الیکشن کروائیں۔انہوں نے کہاکہ عوام سے ٹکراﺅ ، معیشت کی تباہی اور ڈیفالٹ ہونا ہے ،ایف آئی اے میری گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس پر دباﺅ ڈال رہی ہے 31 اکتوبر کومیری قبل ازگرفتاری ضمانت کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی۔