برسبین:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بنگلا دیش نے سنسی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو3 رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش نے ٹاس جیت کر زمبابوے کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے ، بنگلادیش کی جانب سے اوپنر نجم الحسین 71 بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ سومیا سرکار صفر، لٹن داس 14، کپتان شکیب الحسن 23، عفیف حسین 29، مصدق حسین 7 رنز بناکر پویلین لوٹے، نورالحسن اوریاسرعلی ایک ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
دوسری جانب سے زمبابوے کے سین ویلیمز نے 64 رنزکی اننگز کھیلی ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دیکھا سکا، مقررہ 20 اوورز میں زمبابوے صرف 147 رنز بنا سکا اور بنگلا دیش نے 3 رنز سے فتح حاصل کر لی ، واضح رہے کہ زمبابوے نے گشتہ میچ میں پاکستان کو ایک رن سے شکست دی تھی۔