بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکے سے فٹبال کے کھلاڑیوں سمیت10 افراد ہلاک ہوگئے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکہ سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عراقی میڈیا کے مطابق دھماکہ فٹ بال اسٹیڈیم سے منسلک گیراج میں ہوا۔
بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد فٹ بال کے کھلاڑیوں کی ہے۔ دھماکے کے وقت فٹبال میچ جاری تھا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق بم ایک گاڑی میں نصب تھا۔ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے نے قریب کھڑے گیس ٹینکرکو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے نتیجے میں ایک اور دھماکا ہوا ۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔