میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا۔عمران خان

مریدکے:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے کسی کے پیر پکڑے اورنہ منتیں کیں بلکہ میں نے ان سے بات کی جن سے آپ ملنے جاتے ہیں۔

چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان ”عمران خان نے مشترکہ طور پر آرمی چیف تعینات کرنے کی آفرکی“پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف !آپ نے بیان دیا کہ میں نے آپ کو ایک پیغام بھیجوایا ہے ، شہبازشریف سن لیں! میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا۔

عمران خان نے کہاکہ امریکا سے مدد مانگتا ہوں اور نہ ہی کسی اور سے مدد مانگتا ہوں،شہبازشریف !آپ نے بیان دیا کہ میں نے ااپ کو ایک پیغام بھیجوایا ہے ، شہبازشریف سن لیں! میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا،شہباز شریف آپ کے پاس کیوں پیغام بھجواﺅں گا،میں نے ان سے بات کی جو شہبازشریف کو اشاروں پر چلاتے ہیں ،جن سے بات کی ان کو کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن کرائے جائیں ۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں نے کسی کی منتیں نہیں کیں، عوام کی طاقت سے وزیراعظم بنا، انہوں نے اربوں روپے خرچ کرکے ہمارے لوگوں کے ضمیر خریدے، غلام اور ڈاکو ہم پر مسلط کیے گئے،ان کاکہناتھا کہ میں آزاد آدمی ہوں، مر سکتا ہوں غلامی نہیں کر سکتا،قوم امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتی ۔

عمران خان نے کہا کہ سن لیں ہم بھیڑبکریاں نہیں ہیں اور میں ایک آزاد آدمی ہوں۔غلام سے بہتر ہے اللہ مجھے موت دے۔ تعمیری تنقید کرتا ہوں اورمیں اپنی فوج کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتا۔

عمران خان نے کہاکہ مریدکے کے جذبے اورجنون کو سلام پیش کرتا ہوں،لوگوں نے اتنی عزت اور پیار دیا کہ آتے آتے دیر ہو گئی ،ان کا کہناتھا کہ رات کو عوام کا سمندراندھیرے میں نظر نہیں آ رہا تھا۔