سیلانی ویلفیئر کے تحت طلبا کے لئے گرینڈ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سیلانی  ویلفئیر کے 70000سے زائد طلباء و طالبات کے لئے ملک کےچار بڑے شہروں میں  گرینڈ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد،کراچی کے انٹری ٹیسٹ میں تقریبا 20000سے زائد طلباء و طالبات کے لئے انٹری ٹیسٹ منعقد کیا گیا،سیلانی ویلفیئر ملک کو آگے بڑھانے کے لئے کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں ہے۔ گورنرسندھ کامران ٹیسوری،پاکستان کو قرضہ سے بری کرنے کا خواب اب پورا ہونے والا ہے۔ مولانا محمد بشیر فاروق قادری۔ تفصیلات کےمطابق سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تحت جاری SMITپروگرام کے تحت ملک پاکستان کے چار بڑے شہروں کراچی، حیدرآباد، فیصل آباد، اسلام آباد میں تقریبا 70ہزار سے زائد طلباء و طالبات کے لئے گرینڈ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا۔اس ہی سلسلے میں کراچی شہر میں 30اکتوبر 2022کو عبد الستار ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں 20ہزار سے زائد طلباء و طالبات کے لئے گرینڈ انٹری ٹیسٹ منعقد کیا گیا ہے۔ جس میں وہ طلباء جو کل پاکستان کا مستقبل بدلیں گے انھوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری صاحب نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت فرمائی۔ انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیلانی ویلفیئر ملک پاکستان کو آگے بڑھانے کے لئے کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں ہے چاہے وہ سیلاب زدگان کی مدد ہو، چاہے وہ ان کے دسترخوان ہوں یا چاہے وہ تعلیم کا میدان ہو، سیلانی ویلفیئر ہر میدان میں سب سے آگے نظر آتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان میں ہر انسان کی سوچ حضرت بشیر فاروق قادری جیسی ہوجائے تو ملک کی قسمت کچھ پل میں تبدیل ہوجائے گی جس طرح سے یہ کام کررہے ہیں واقعی قابل تعریف اور حیران کرنے والا عمل ہے۔۔ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین و ممتاز عالمی روحانی شخصیت حضرت مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ہی ہیں جو مستقبل کا پاکستان بنائے گے اور جو خواب میں نے دیکھا ہے اسے پورا کرنے میں میری مدد ضرور کریں گے۔ہمارے نہایت قابل احترام حضرت صاحب کا خواب ہے کہ سیلانی ماس آئی ٹی ٹریننگ کے طلباء پاکستان کا قرضہ ضرور اتاریں گے۔ یہ کورس مکمل ہونے کے بعد سرٹیفیکیشن بھی Google، Microsoft اور Ciscoکی جانب سے کروائی جائے گی۔ تقریب میں عرفان واحد GFSبلڈرز، زین منڈیا، دانیال ناگوری CEOپی آئی اے آئی سی و دیگر معزز مہمانان گرامی نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیلانی ویلفیئر کے ٹرسٹی عارف لاکھانی، محمد افضل چامڑیا، محمد مدنی رضا، محمد فیصل، منور یونس، محمد اسلم اور ادارے کے COOمحمد غزال بھی موجود تھے۔