پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران مرید کے میں انڈر پاس پر بنی فائبرکی چھت گر گئی۔
مریدکے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خطاب کے دوران انڈر پاس پر بنی فائبر کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کر7 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید زخمی 2 افراد کولاہور منتقل کردیا گیا ہے۔رش کے باعث کارکناں فائبرکی چھت پرچڑھ گئے تھے کہ چھت بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی۔