اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مران نیازی کی ایما پر دوست مزاری کو گرفتار کیا ہے۔
سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی گرفتار پر اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت انتقامی کارروائیوں میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے، عمران نیازی کی سیاست کا خلاصہ انتقامی کارروائیاں، فتنہ اور انتشار ہے۔
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ دوست مزاری کو حق اور سچ کا ساتھ دینے کی پاداش میں نشانہ بنایا گیا، دوست مزاری کا اصل قصورآئین کی سربلندی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا تھا۔